سائنسدانوں نے مردوں اور عورتوں کو بانجھ پن سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

سائنسدانوں نے مردوں اور عورتوں کو بانجھ پن سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا
سائنسدانوں نے مردوں اور عورتوں کو بانجھ پن سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ بتادیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فی زمانہ مردوخواتین میں بانجھ پن اور کینسر جیسے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ ہماری غذائی عادات میں تبدیلی آنا بھی ہے۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ان بیماریوں سے بچنے کا انتہائی آسان طریقہ بتادیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھر میں پکا کھانا کھاتے ہیں ان کے بانجھ ہونے اور انہیں کینسر لاحق ہونے کا امکان باہر کا کھانا کھانے والوں کی نسبت بہت کم ہوتا ہے۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سائلنٹ سپرنگ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”باہر کے کھانے میں ’پی ایف اے ایس‘ نامی ’فارایور کیمیکلز‘ پائے جاتے ہیں جو بانجھ پن اور کینسر سمیت دیگر کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کیمیکلز گھر میں بننے والے کھانوں میں نہیں پائے جاتے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر لوریل شیڈر کا کہنا تھا کہ ”یہ کیمیکلز جسم میں جا کر شکست و ریخت کا شکار نہیں ہوتے اور بانجھ پن اور کینسر کے علاوہ ہائی کولیسٹرو، ہارمونل اور امیون سسٹم کے بگاڑ کا بھی سبب بنتے ہیں۔ چنانچہ آپ کیا کھاتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کہاں کھاتے ہیں، بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔“

مزید : تعلیم و صحت


loading...