سعودی عرب کے دور ے پر وزیراعظم سعودی قیادت سے کیابات کریں گے ؟تفصیل سامنے آگئی

سعودی عرب کے دور ے پر وزیراعظم سعودی قیادت سے کیابات کریں گے ؟تفصیل سامنے ...
سعودی عرب کے دور ے پر وزیراعظم سعودی قیادت سے کیابات کریں گے ؟تفصیل سامنے آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب اور ایران جائیں گے جہاں وہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے۔

تفصیل کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے دورے پر وزیر خارجہ ،اعلیٰ عسکری قیادت اور سیکریٹری خارجہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو نگے ۔

وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان امن اور بہترین روابط کیلئے بھی بات چیت کریں گے ۔دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا ہے۔ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ پیغام دورے سے ایک روز پہلے تہران بھجوایا، پیغام میں سعودی ولی عہد نے ایران کو بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

مزید : قومی


loading...