کالج چھوڑنے والا نوجوان انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگا

کالج چھوڑنے والا نوجوان انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگا
کالج چھوڑنے والا نوجوان انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے لگا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معیشت تیزی سے آئی ٹی پر انحصار کی طرف جا رہی ہے اور لوگ روایتی نوکریاں چھوڑ کر اس طرف راغب ہو رہے ہیں اور اچھی خاصی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ اس برطانوی نوجوان کی مثال بھی ایسی ہی ہے جس نے کالج چھوڑ کر انٹرنیٹ پر کام کرنا شروع کیا اور اب لاکھوں کما رہا ہے۔ دی مرر کے مطابق لوک بلیک برن نامی اس لندن کے رہائشی 23سالہ نوجوان نے کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ٹریڈنگ شروع کر دی۔

بلیک برن کو اس حوالے سے کوئی مہارت حاصل نہ تھی۔ وہ یوٹیوب پر آن لائن ٹریڈنگ کے ٹیوٹورئیلز دیکھتا اور پھر عملی طور پر کام کرتا۔ آج وہ اس کام میں اتنا ماہر ہو چکا ہے کہ نہ صرف خود ماہانہ لاکھوں پاﺅنڈ کما رہا ہے بلکہ دوسروں کو بھی آن لائن ٹریڈنگ سکھا رہا ہے اور ان سے بھی اس کے عوض اچھی خاصی فیس لیتا ہے۔

بلیک برن کا کہنا ہے کہ ”میرا تعلق ورکنگ کلاس فیملی سے ہے اور میں ایک منکسرالمزاج آدمی ہوں۔ میں زندگی میں کچھ کرنا چاہتا تھا مگر روایتی نوکریاں مجھے پسند نہیں تھیں۔ میں کچھ نیا کرنا چاہتا تھا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ہی مجھے آن لائن ٹریڈنگ کے بارے میں علم ہوا اور میں نے اس کے متعلق ریسرچ شروع کر دی۔ مجھے یہ شعبہ اچھا لگا اور میں نے ٹیوٹورئیلز دیکھ کر ٹریڈنگ سیکھنی شروع کر دی۔ اب میں اس کام سے ماہانہ 50ہزار پاﺅنڈ تک کما رہا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس