نوجوان کی طرف سے اپنی محبوبہ کو شادی کی سب سے طویل پیشکش نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

نوجوان کی طرف سے اپنی محبوبہ کو شادی کی سب سے طویل پیشکش نے سوشل میڈیا پر دھوم ...
نوجوان کی طرف سے اپنی محبوبہ کو شادی کی سب سے طویل پیشکش نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ دی مرر کے مطابق اس نوجوان کا نام دھرمین ہے جواپنی گرل فرینڈ لورا کو پرپوز کرنا چاہتا تھا۔ وہ دونوں ’ولاگر‘ ہیں اور یوٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ چنانچہ شادی کی پیشکش کے اس 7روزہ پراسیس کو بھی انہوں نے ویڈیوز کی شکل میں اپنے یوٹیوب چینلز پر پوسٹ کیا۔

دھرمین نے لورا کو لیا اور ملکوں ملکوں سفر شروع کر دیا۔ ان کا سفر لاس اینجلس، امریکہ سے شروع ہوا اور پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے لورا کو انگوٹھی پہنانے پر ختم ہوا۔ دونوں کا یہ سارا سفر ہی اگرچہ انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز رہا تاہم ایفل ٹاور کے سامنے دھرمین نے لورا کو جو انگوٹھی پہنائی اس نے لوگوں کو تعریف پر مجبور کر دیا۔ یہ بہت بڑے سائز کی ہیرے کی انگوٹھی تھی ۔“ اس حوالے سے دھرمین کا کہنا تھا کہ ”میں ہمیشہ سے اپنی گرل فرینڈ کو ایفل ٹاور کے سامنے پرپوز کرنا چاہتا تھا کیونکہ ایفل ٹاور لورا کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسے امریکہ سے پیرس لے کر گیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...