7 سَر والا سانپ، دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آنے لگے

7 سَر والا سانپ، دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آنے لگے
7 سَر والا سانپ، دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دو سروالے سانپ کے متعلق تو شاید آپ نے سن رکھا ہو لیکن بھارت میں ایک ایسے سانپ کی موجودگی نے ہلچل مچا رکھی ہے جس کے حیران کن طور پر 7سر ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کے نواح میں واقع گاﺅں مریگودانا میں گزشتہ دنوں ایک سانپ کی کینچلی(جلد، جو سانپ کچھ عرصے بعد اتار دیتا ہے) ملی ہے جس کے 7سر ہیں۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دورونزدیک سے لوگ اس کینچلی کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق مریگودانا پہنچ رہے ہیں۔
ہندو چونکہ سانپ کی پوجا بھی کرتے ہیں چنانچہ اس کینچلی کے حوالے سے بھی ایسا ہی کچھ عقیدہ پایا جا رہا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے آنے والے لوگ اس کی پوجا بھی کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کینچلی گاﺅں کے مندر کے قریب سے ملی۔ 6ماہ قبل بھی اسی مندر کے قریب سے ایسی ہی 7سروں والی سانپ کی کینچلی ملی تھی۔ چنانچہ لوگ مذہبی حوالے سے اس جگہ کو خاص اہمیت دینے لگے ہیں۔ دوسری طرف سانپوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سانپ کے 7سر ہونا ممکن ہی نہیں۔ اب تک صرف 2سر والے سانپ ریکارڈ پر آئے ہیں اور اس کی وجہ بھی ان کی نشوونما میں بگاڑ آنا ہے۔ جیسا کہ انسانوں میں بھی گاہے دو سر والے بچے پیدا ہوتے ہیں، اسی طرح سانپوں میں بھی ہو سکتے ہیں تاہم سانپ کے 7سر ہونا ناممکن ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -