آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ ناقابل یقین خبر ...
آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے کیخلاف ٹی 20 سیریز میں عبرتناک وائٹ واش کے باوجود آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد دباﺅ میں ہیں لیکن اس وجہ سے انہیں کپتانی سے نہیں ہٹایا جا سکتا اگرچہ بابراعظم بھی ذہنی طور پر پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں تاہم وہ بھی سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور تین میچوں میں صرف 43 رنز ہی بنا پائے۔

پی سی بی سرفراز احمد کی بطور بلے باز کارکردگی سے بھی پریشان ہے کیونکہ وہ مستقل طور پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں بھی وہ صرف 67 رنز بنا سکے جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا کپتان طویل مدت کیلئے بنایا جائے تا کہ ہر سیریز کیلئے الگ کپتان کا اعلان کیا جائے تاہم پی سی بی سرفراز احمد کی انفرادی کارکردگی کے باعث ایسا اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے۔

مزید : کھیل


loading...