نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو بھی خط لکھ دیا

نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو بھی خط لکھ دیا
نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو بھی خط لکھ دیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کی جانب سے خط ارسال کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی خط موصول نہیں ہوا ۔نجی نیوز چینل جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے بتا یا ہے کہ نواز شریف نے میرے لیے خط لکھا ہے ،یہ خط تاحال موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اس کے مندرجات کا علم ہے ۔حسین نواز نے بتا یا کہ نواز شریف کے خط کے حوالے سے کیپٹن صفدر بھی لا علم ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھی خط لکھا تھا اور ان کے دھرنے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

مزید : قومی


loading...