مودی نے آخری پتہ کھیل لیاہے ، کرفیو اٹھنا مظلوموں کی آزادی کا باعث ہوگا ، وزیر اعظم

مودی نے آخری پتہ کھیل لیاہے ، کرفیو اٹھنا مظلوموں کی آزادی کا باعث ہوگا ، ...
مودی نے آخری پتہ کھیل لیاہے ، کرفیو اٹھنا مظلوموں کی آزادی کا باعث ہوگا ، وزیر اعظم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے کی دیر ہے ، یہ عمل مظلوموں کی آزادی کا باعث بنے گا ، عالمی میڈیا میں کشمیر پر کور یج نہ ہونے کے برابر ہے ۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں میں موت کا خوف ختم ہوگیا، جدوجہد آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی، کرفیو اٹھنے کی دیر ہے، یہ مظلوموں کی آزادی کا راستہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی، 80 لاکھ انسانوں کو بھارتی فوج نے بند کر رکھا ہے، کشمیری خواتین اور بچوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا، عالمی میڈیا میں کشمیر سے متعلق کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو فرنٹ پیج پر دکھاتا ہے، ہانگ کانگ میں شاید 2 یا 3 لوگ مرے ہوں گے۔

وزیر عظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کیلئے ایک لاکھ جانیں قربان کیں، کشمیری عوام حق نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں، کشمیری اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں، یہ تحریک ایک دن سمندر بن جائے گی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، کشمیری قوم کیلئے ہم پوری طرح کوشش کر رہے ہیں، کشمیریوں کو بتانا ہے پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، یہ تحریک کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...