ایل او سی پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

ایل او سی پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ...
ایل او سی پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،شادرہ، نیزا پیر، ستوال اور غسر سیکٹرز میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ تھما دیاگیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے دس سال کا بچہ فیضان شہید جبکہ 16 شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں چھ بچے اور دو خواتین بھی شامل تھیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چھ اور سات اکتوبر کو سرحد پار سے چری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے خاتون شہید اور تین شہری زخمی ہوئے تھے۔ اس پر بھی پہلے بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -