آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے نواز شریف کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا بیان بھی سامنے آگیا

آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے نواز شریف کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا ...
آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے نواز شریف کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا بیان بھی سامنے آگیا

  



چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے اور اسی ایجنڈے کی خاطر آزادی مارچ کررہے ہیں،نااہل حکمرانوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے،شہبازشریف آزادی مارچ میں شرکت سے نہیں ہچکچا رہے،پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں اور نواز شریف آزادی مارچ میں اپنی پارٹی کی شرکت کا فیصلہ کرچکے۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ کو روکنے کے لیے ناجائز اور آمرانہ حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر کے معاملے پر بھی اب تک کوئی تائید نہیں مل رہی، مغرب اور امریکہ ہمیں گھاس نہیں ڈال رہا، دوست ممالک نے بھی ساتھ دینا چھوڑ دیا، ہم سفارتکاری کے میدان میں ہار چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، قوم تباہ ہو گئی ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں ہو گی، مہنگائی مزید بڑھے گی۔انہوںنے کہا کہ تاجروں پر اسلام آباد میں تشدد کیا گیا،تاجروں کے مسائل حل نہیں کیے گئے، پاکستان کی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں مارکیٹیں بند ہو رہی ہے تاجر برادری احتجاج کر رہی ہے۔

مزید : قومی


loading...