حسین نواز کو مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں رہنے کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی ؟ جاوید لطیف نے وضاحت کردی

حسین نواز کو مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں رہنے کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی ...
حسین نواز کو مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں رہنے کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی ؟ جاوید لطیف نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حسین نواز مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، اگر یہ ذمہ داری یہاں کسی کوسونپی جاتی تو اس کو اگلے دن گرفتار کرلیا جاتا،حسین نواز کوذمہ داری اس لئے سونپی گئی کہ وہ دور رہتے ہوئے رابطے میں رہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ، فرد واحد اداروں کو دباﺅ میں لیکر فیصلے کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم باہر جا کر کہتے ہیں کہ میں پانچ سو لوگوں کوپھانسی پر لٹکا دوں تو کیااب ہم لوگوں کوپھانسی پر لٹکتا دیکھنے کیلئے زندہ رہیں، ہم عوامی لوگ ہیں ہم احتجاج کریں گے ۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم ایک سازش کے خلاف نکل رہے ہیں، آزادی مارچ اور دھرنے کے دوران حسین نواز مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ذمہ داری یہاں کسی کوسونپی جاتی تو اس کو اگلے دن گرفتار کرلیا جاتا ۔ اس لئے حسین نواز کوذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ دور رہتے ہوئے رابطے میں رہیں گے۔

مزید :

قومی -