تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آسکتاہے ، مظہر عباس

تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آسکتاہے ، مظہر عباس
تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آسکتاہے ، مظہر عباس

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اس لئے بندکمرے میں سماعت پر اصرار کررہی ہے کہ ان کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آسکتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اس لئے بندکمرے میں سماعت پر اصرار کررہی ہے کہ ان کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آسکتا ہے ۔ اس کیس میں کوئی ایس بات ضرور ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف پریشان ہے اور اس قدر احتیاط کا مظاہرہ کیا جارہاہے ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار بھی بی آرٹی کی طرح عمران خان کی ضد بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال تیمور خان کے حوالے سے بھی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...