تحریک انصاف کوغیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

تحریک انصاف کوغیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے ، حفیظ ...
تحریک انصاف کوغیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے ، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی  نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، اس میں بے نامی اکاﺅنٹس، ٹی ٹیاں اور منی لانڈرنگ سب کچھ شامل ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصلیت سامنے آنے کے لئے سبب پیدا ہوگیا ہے ۔ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی ممبر ہیں اور بڑی دیر تک وہ عمران خان کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر ایمانداری اور دیانت میں اپنی مثال آپ ہیں اور بڑی دیر تک عمران خان خود ان کی مثالیں دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے اکبر ایس بابر پانچ مرتبہ ہائیکورٹ جاچکے ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے اکبر ایس بابر کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، اس میں بے نامی اکاﺅنٹس، ٹی ٹیاں اور منی لانڈرنگ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالی نے تحریک انصاف کوبے نقاب کرنے کا سبب پیدا کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...