کیا حکومت جے یو آئی سے مذاکرات کرنے پر رضا مند ہے ؟وزیراعظم نے واضح کردیا

کیا حکومت جے یو آئی سے مذاکرات کرنے پر رضا مند ہے ؟وزیراعظم نے واضح کردیا
کیا حکومت جے یو آئی سے مذاکرات کرنے پر رضا مند ہے ؟وزیراعظم نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے قیام کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں لیکن مذاکرات کا آپشن کھلا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں دورہ چین ،ایران اور سعودی عرب سمیت مسئلہ کشمیر اور جے یو آئی ف کا دھرنا زیر غور آیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین کامیا ب رہا ،اراکین کاکہنا تھا کہ کامیاب سفارتکاری سے پاکستان عالمی تنہائی سے نکل گیا ۔اجلاس کے اختتام پر جے یو آئی کے آزادی مارچ سے متعلق بھی بات ہوئی۔اراکین نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے ؟کمیٹی کے قیام کی فی الحال ضرورت نہیں مذاکرات کا آپشن کھلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے ،خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا، مدرسہ ریفارمز سمیت اہم ایشوز پر کوئی بات کرنا چاہے تو اعتراض نہیں ۔

مزید : قومی


loading...