شہباز شریف دھرنے کی حمایت کریں گے یا نہیں!سلمان غنی نے واضح کردیا

شہباز شریف دھرنے کی حمایت کریں گے یا نہیں!سلمان غنی نے واضح کردیا
شہباز شریف دھرنے کی حمایت کریں گے یا نہیں!سلمان غنی نے واضح کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ شہبا ز شریف آزادی مارچ اور دھرنے کی حمایت کریں گے کہ نہیں یہ بات کل تک واضح ہوجائے گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حمایت حاصل ہوچکی ہے ، اب ٹمپو بنانا مولانا فضل الرحمان کا کام ہے کہ وہ کیسے ٹمپو بناتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف آزادی مارچ اور دھرنے کی حمایت کریں گے کہ نہیں یہ بات کل تک واضح ہوجائے گی۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے ، ماضی میں بھی ہم نے احتجاج اور دھرنے ہوتے دیکھے ہیں لیکن حکومت اس طرح میدان میں نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دھرنے میں پندرہ دن رہتے ہیں لیکن پاکستان میں ابھی سے ایک فضاءبنی ہوئی ہے ، وزرا ءبھی اسی جانب لگے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ دھرنے والوں کو دھرنے میں رہنے دیں لیکن حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانی ہوگی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور