ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ہیں ، سابق نگران وزیر اعلیٰ کا دعویٰ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ہیں ، سابق نگران وزیر ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ہیں ، سابق نگران وزیر اعلیٰ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی الفاظ کا گورکھ دھندہ چلا رہی ہیں ، حمایت ہے لیکن ہمراہ نہیں ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی الفاظ کا گورکھ دھندہ چلا رہی ہیں ، حمایت ہے لیکن ہمراہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرنی ہے تو واضح طور پر کہہ دیں کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونگے ۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سے گروپ ناراض نظر آتے ہیں ، ڈاکٹر اور تاجر اپنا میلہ لگائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک فائدہ ہوتاہے کہ ریاست کے ادارے اس کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن اگر تمام کے تمام احتجاجی عناصر ایک لہر میں آجاتے ہیں اور حکومت ان کو سنبھال نہیں پاتی تو پھر ادارے یہ سوچتے ہیں کہ ہم نے حکومت کا ساتھ دینا ہے یاغیرجابندار رہناہے ۔

مزید :

قومی -