مولانا فضل الرحمان نے دھرنے سے جوحاصل کرنا تھا کرلیا ہے،خاور گھمن

مولانا فضل الرحمان نے دھرنے سے جوحاصل کرنا تھا کرلیا ہے،خاور گھمن
مولانا فضل الرحمان نے دھرنے سے جوحاصل کرنا تھا کرلیا ہے،خاور گھمن

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے جو حاصل ہونا تھا حاصل ہوچکا ہے ، روز ان پر ٹی وی ٹاک شوز ہورہے ہیں اور پریس کانفرنسز ہورہی ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے جو حاصل ہونا تھا حاصل ہوچکا ہے ، روز ان پر ٹی وی ٹاک شوز ہورہے ہیں اور پریس کانفرنسز ہورہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مل ملا کر 16سیٹیں ہیں اور وہ عمران خان سے استعفیٰ لیکر کیا کرلیں گے ؟ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا موسم بالکل ٹھنڈا ہے اور کوئی افراتفری نہیں ہے، اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے ایک شغل میلہ لگے اور کچھ نہیں ہونا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور