نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف اور حسین نواز کودی جانیوالی ہدایت میں کتنا فرق ہے ؟ پرویز رشید نے وضاحت کردی

نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف اور حسین نواز کودی جانیوالی ہدایت میں کتنا ...
نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف اور حسین نواز کودی جانیوالی ہدایت میں کتنا فرق ہے ؟ پرویز رشید نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہاہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے حسین نواز کو بھی نواز شریف کی انہی ہدایات کی ایک کاپی دی گئی ہے جو شہباز شریف کودی گئی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی مقاصد اور مطالبوں سے سب ہی اتفاق کرتے ہیں اور شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف سمجھتے تھے کہ دھرنے کی اوقات کار میں کوئی تبدیلی کرلینی چاہئے تاکہ ہم کو تیاری کرنے کا وقت ملے سکے ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے جو ہدایات شہباز شریف کو ملیں گی اور جو ہدایات شہباز شریف سے کارکنوں کو ملیں گی ، اس کی ایک کاپی حسین نواز کو بھی دے دی گئی تاکہ گرفتاریاں ہونے کی صورت میں مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا تسلسل برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز کو بھی وہی ہدایات دی گئی ہیں جو شہباز شریف کے پاس ہیں۔

مزید : قومی


loading...