”انتہائی اعلی شخصیت نے بتا یا مولانافضل الرحمان 27اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے سکتے ہیں “حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

”انتہائی اعلی شخصیت نے بتا یا مولانافضل الرحمان 27اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے ...
”انتہائی اعلی شخصیت نے بتا یا مولانافضل الرحمان 27اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے سکتے ہیں “حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ مجھے آج ایک انتہائی ذمہ دار اور اعلی شخصیت نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 27اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے لیں گے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک ‘میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دو نکات پر متفق ہیں پہلا نکتہ یہ کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یہ حکومت غیر آئینی ہے،دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس ملک میں کسی کی مداخلت کے بغیر صاف و شفاف انتخابات ہونے چاہیں۔حامد میر نے کہا کہ 2014 میں بھی میرا خیال یہی تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آنا چاہیے مگر دھرنا نہیں دینا چاہیے۔ آج 2019میں بھی میرا یہی موقف ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنا نہیں دینا چاہیے۔

مزید : قومی