وادی میں کشمیریوں کا سڑکوں پر آکر عمران خان سے اظہار تشکر ، فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی

وادی میں کشمیریوں کا سڑکوں پر آکر عمران خان سے اظہار تشکر ، فضا آزادی کے ...
وادی میں کشمیریوں کا سڑکوں پر آکر عمران خان سے اظہار تشکر ، فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی

  



سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں66 روزسے جاری کرفیوکے باوجود کشمیریوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ، فضاآزادی کے نعروں سے گونج اٹھی ،کشمیریوں نے حمایت کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں 66روزسے جاری کرفیوکے باوجود کشمیریوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس کے علاوہ پلوامہ ، شوپیاں، بڈگام ، گاندر بل اور دیگر مقامات پر کشمیریوں نے احتجاج کیا ۔

کئی مقامات پر کشمیریوں اور قابض بھارتی فورسز میں چھڑپیں ہوئیں ،قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔سرینگر کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی ، کشمیریوں نے حمایت کرنے پر عمران کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : قومی


loading...