میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

  



میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع میر پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے پہلے ہی سے زلزلے سے متاثرہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے با ہر نکل آئے ۔زلزلہ میر پور کے علاقہ جاتلاں میں آیا ،زلزلے کی شدت 3.1اور گہرائی8کلو میٹر تھی ۔

واضح ہے کہ چند روز قبل آزادکشمیر میں آنیوالے زلزلے سے میر پور میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا تھا، زلزلے کے نتیجے میں گاڑیاں زمین میں دھنس گئیں اور بہت سے عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں۔ زلزلے میں 27افراد جاں بحق جبکہ 300سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...