اعجاز الحق سے ابوالخیر محمد زبیر کی ملاقات‘ اہم قومی امور پر تبادلہ خیال 

اعجاز الحق سے ابوالخیر محمد زبیر کی ملاقات‘ اہم قومی امور پر تبادلہ خیال 

  

 ہارون آباد(نامہ نگار)ترجمان مسلم لیگ (ضیاء) اسماعیل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمداعجازالحق کی سربراہی میں استحکام پاکستان کانفرنس (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں دوسری کانفرنس آئندہ ہفتے لاہور میں منعقدہوگی جس کے لئے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی قیادت سے رابطے وملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ جمیعت علماء پاکستان (نورانی) کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے محمداعجازالحق سے ان کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر اتفاق رائے کے لئے گفتگو ہوئی۔جے یوپی (نورانی) کے وفد نے لاہور میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمداعجازالحق نے کہاکہ افواج پاکستان ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں، وطن عزیز کی تعمیروترقی، سرحدوں کی حفاظت اورامن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، فوج کے خلاف استعمال ہونے والی زبان کسی لحاظ سے قبول نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک استحکام پاکستان کاقافلہ بڑھتاچلاجائے گا اور پاکستان کے ہرشہری تک اپناپیغام پہنچائیں گے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -