کمشنر ملتان کا لودھراں کا دورہ‘ اجلاس میں بریفنگ‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ 

کمشنر ملتان کا لودھراں کا دورہ‘ اجلاس میں بریفنگ‘ ترقیاتی منصوبوں کا ...

  

 لودھراں (نمائندہ پاکستان)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ افسران عوام کیلئے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں اور سائلین سے خندہ پیشانی، نرم روی سے(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

 پیش آئیں۔انہوں نے کہاکہ افسران کو سائلین کے ساتھ سخت رویہ ہرگززیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ دفاتر میں اپنے مسائل لے کر آنے والے سائلین کے کام ترجیحی بنیادوں پر قانون کے مطابق کیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سائلین کی درخواستوں کو سرخ فیتہ کی نظر ہونے سے بچایا جائے اور التواء  میں نہ رکھا جائے۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی بریفنگ کے دوران سرکاری محکموں کیض ضلعی سربراہان سے اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کمشنر ملتان ڈویڑن کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلع لودھراں کا دورہ کیا تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لودھراں کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے عملہ کی خصوصی تربیت کی جائے تاکہ وہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں سے نرم روی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مریضوں اور اْن کے لواحقین سے نرم رویہ اختیار کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان محمد وقاص خاکوانی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر کمبوہ، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اشرف صالح، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان موجود تھے۔ کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے کہاکہ تمام محکمے باہمی روابط سے عوامی خدمات انجام دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے لودھراں کی ضلعی پروفائل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسدادڈینگی، انسداد ٹڈی دل، انسداد کورونا، کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول، میونسپل سروسز سے متعلق اْٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ضلع میں زرعی معیشت کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی پراڈکٹس کپاس، آم کو بیرون ملک فروخت کر نے اور ملک و قوم کیلئے زرمبادلہ کمانے کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقوں میں بہترین زرعی اجناس پیدا ہو تی ہیں جن کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کر کے باآسانی منافع کمایا جا سکتا ہے۔ دریں اثناء  کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں میں معائنے کے دوران نویں جماعت کا پیریڈ پڑھایا۔ انہوں نے طالبات کو Fossilsبارے بیالوجی کا سبق پڑھایا۔ انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ بزرگوں کی عزت کریں اور اپنی منزل کے حصول کیلئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی بہترمستقبل کا ذریعہ ہے۔ کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے سکول میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ بعدازاں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے لودھراں، کہروڑپکا، میلسی،وہاڑی روڈ فیز IIکے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ا نہوں نے سرکٹ کے اطراف اور درمیانی گرین بیلٹ میں پودے لگانے کی خصوصی ہدایت کی۔ کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے دورویہ سٹرک کے ترقیاتی منصوبے کو مقرر ہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔لودھراں، کہروڑپکا، میلسی، وہاڑی روڈ فیز IIکے ترقیاتی منصوبہ پر 2ارب 2کروڑ 56لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ دو رویہ سٹرک کے اس منصوبہ کے تحت 20کلومیٹر لمبائی کی 24فٹ کی دورویہ سٹرک،4فٹ چوڑی گرین بیلٹ اور گرین ایریا بنایا جائے گا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے موضع پکا منہ قریشی والا کے مقام پر کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود کا استقبال کیا اور جلال پور روڈ کی توسیعی منصوبہ بارے بریفنگ دی۔ بعدازاں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے اربن فاریسٹ چک 100ایم میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ کمشنر ملتان ڈویڑن نے اپنے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لودھراں کا بھی خصوصی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈائلاسسز وارڈ، انتہائی نگہداشت وارڈ، آؤٹ ڈور میں صفائی ستھرائی ادویات کی فراہمی، ڈاکٹر ز کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ہسپتال میں آئے مریضوں اور اْن کے لواحقین سے علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے استفسار بھی کیا۔ کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لودھراں کے معائنے کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں روزانہ کی بنیادپر 2ہزار مریضوں کا صحت کی سہولیات سے مستفید ہونا ہیلتھ سسٹم پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی نشاندہی پر سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی اور اس حوالے سے خامیوں کو دور کیا جائے گا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -