گھریلو جھگڑے: 30 سالہ شخص کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی 

گھریلو جھگڑے: 30 سالہ شخص کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 30 سالہ شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی‘ تفصیل کے مطابق خانپور کے رہائشی 30 سالہ اللہ جوایا نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پرورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4 افراد گلشن اقبال کی 22 سالہ زینب بی بی‘ شیخ واہن کی 35 سالہ زارا بتول‘ شیخ واہن کا 35 سالہ عاطف حسین اور ججہ عباسیہ کا 14 سالہ ارشد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -