حاصل پور: پندرہ سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل‘ لاش کھیت سے برآمد
حاصل پور (نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ سپیشل رپورٹر) چک 88 فتح حاصل پور میں نامعلوم درندہ صفت افراد نے بکریاں چرانے کے لیے گھر سے جانے والے(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)
پندرہ سالہ لڑکے کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر ہلاک کرکے لاش کھیت میں پھینک دی چک 88 فتح حاصل پور زبیدہ کالونی کے رہائشی عبدالقیوم کا پندرہ سالہ بیٹا گھر سے بکریاں چرانے کے لیے گیا لیکن وہ واپس گھر نہی آیا جس کی رات بھر تلاش کی گئی اگلے روز اس کی لاش کھیتوں پڑی پائی گئی معلوم ہوا ہے کہ لڑکے کے ساتھ دوافراد نے بدفعلی کے بعد اس کو گلہ دبا کرہلاک کردیا جبکہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی حاصل پور اور ایس ایچ او صدر غلام رسول بھٹی موقع پر پہنچ گئے فرانزک یونٹ بھاول پور نے موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا بعد ازاں لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال شفٹ کردی گئی ہے پولیس مصروف کاروائی ہے۔
لاش