متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز  کانفرنس‘ بھائی چارے کو فروغ دینے کا عزم

 متحدہ میلاد کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز  کانفرنس‘ بھائی چارے کو فروغ ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس میں قاری ناصر میاں خان نقشبندی،سید غلام یزدانی (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

گیلانی،محمد ندیم قریشی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری،ملک آفتاب ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوآرٹر،محمد ایوب بزدار اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل،زاہد بلال قریشی،ڈاکٹر اشرف قریشی،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،سید علی رضا گردیزی،علامہ عبدالحق مجاہد،میاں غلام جیلانی نقشبندی، خلیفہ ضیاء الدین قریشی،سید ارشاد گیلانی،پیر رفیع اللہ نقشبندی،علامہ فضل احمد تمیمی،حاجی اقبال عادل قادری،خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی،حافظ معین خالد،میاں آصف محمود اخوانی،بابو نفیس احمد انصاری،علامہ رکن الدین قادری،شفقت حسنین بھٹہ،میاں جاوید قریشی،علامہ انوار الحق مجاہد،پروفیسر عبدالماجد وٹو،علامہ عبدالحنان حیدری،میاں عامر محمود نقشبندی،الحاج اشرف قریشی،خواجہ ظفر اقبال صدیقی،عزیز الرحمن انصاری،علامہ حامد الرحمن سلطانی،علامہ قاری محمد رمضان عطاری،علامہ پروفیسر سلیم اشرف،علامہ قاری ذوالفقار رضوی،سید فاروق حسین شاہ،حاجی محمد سلیم قریشی،غلام مصطفی قریشی،محمد الیاس حامدی،ملک محمد عامر وینس،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،علامہ ریاض نظامی،پیر عبدالقیوم قریشی،محمد تسلیم عطاری،قاری اعجاز احمد عطاری،پیر محمد مدنی رضوی،محمد عمران سلطان،ڈاکٹر طیب ملک،قاری محمد اسحاق سعیدی،قاری محمد فیاض سعیدی،حافظ شرافت مرزا،صاحبزادہ ملک اشرف،محمد عامر اقبال،شرافت علی،صاحبزادہ عمران قریشی،رانا شیر جنگ،محمد نوید جراح،شیخ محمد طیب،چوہدری داؤ داحمد ایڈووکیٹ،میاں عبدالرزاق،الحاج محمد علی انصاری،تاج محمد تاج،اشفاق احمد سلطانی،فہیم سلیم ایڈووکیٹ، محمد عارف،محمد عبید رضا،حافظ محمد اکرم،قاری بلال رضوی،سیدمحمد اسماعیل قادری، محمد عمر لاشاری،علامہ غلام سرور،عدنان مصطفی،سہیل حسین بھٹہ،محمد طاہر حامدی،محمد ارشد جہانگیر،خالد حسین کاشان،سید محمد کاشف شاہ سمیت ملتان کی اہم شخصیات نے شرکت کی،آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زاہد بلال قریشی کی قیادت میں متحدہ میلاد کونسل جلوس ہائے میلاد کے لیے پچھلے پانچ سال کے دوران بہترین انتظامات کروانے میں کامیاب رہی، میلاد جلوسوں کے انتظامات کے لیے متحدہ میلاد کونسل نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور رہنمائی کی،جلوس ہائے میلاد کے لیے متحدہ میلاد کونسل کا کردار قابل تحسین و تقلید ہے،آج کی یہ آل پارٹیزکانفرنس ثابت کرتی ہے کے تمام مسالک و سیاسی جماعتیں بلاتفریق میلاد کے تحفظ  اور فروغ کے لئے متحدہ میلاد کونسل کے ساتھ ہیں،اس موقع پر صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی نے کہا کہ عاشقان رسول ؐحسب روایت اس سال بھی بھرپور طریقے سے جشن عید میلاد النبیؐمنائیں گے، میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ اور اپنے آقا و مولا ؐسے اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کا ذریعہ ہے، میلاد جلوسوں کے لئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال بھی ضلعی انتظامیہ میلاد جلوسوں کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی،ہم جلوس میلاد  کے لیے تمام مسالک وہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے تعاون پر ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملتان شہر میں قیام امن کے لیے اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے متحدہ میلاد کونسل اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

عزم 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -