پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ہر محاذ پر  لڑنے کیلئے تیار‘ نوابزادہ افتخار خان

   پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ہر محاذ پر  لڑنے کیلئے تیار‘ نوابزادہ افتخار خان

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کی سربراہی میں ڈی جی خان ڈویڑن کے انفارمیشن(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

 سیکرٹریز کااجلاس ہوا۔جسمیں حکومتی عوام دشمن کسان دشمن جمہوریت دشمن پالسیوں پر گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ افتخاراحمدخان نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔پارلیمنٹ کو تالے لگا کر یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔پیراشوٹرز کاہر فیصلہ ملک وقوم کے نقصان میں ہے امریت زدہ جوکرز کا تماشہ اب زیادہ دیر عوام کو نہیں دیکھنا پڑے گا ہم چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین کی پاسبانی اور صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔22 کروڑ عوام کو تبدیلی کے خواب دکھا کران کو بے یارو مدد گارچھوڑ دیا گیا ہے‘ جہاں ان کے دو سال کنیٹر لگے رہے آج وہاں چھوٹوں صوبوں کے ملازمین اپنی نوکریاں  بچانے کی جدوجہد میں سراپا احتجاج میں اے پی سی کا سہرا نوجوان بلاول بھٹو کے سر ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام خوش آئند بات ہے اس پلیٹ فارم سے پہلے جہموری تحریکوں نے تین امروں کو بھگایا اب وقت آگیا ہے ان کی کٹھ پتلی کو گھر جانا ہو گا۔پی پی پی جنوبی پنجاب ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے۔ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے ورکرز اور عوام کو اگاہی دے رہے ہیں 30۔نومبر پی ڈی ایم جلسہ کی قیادت وسیب کے جیالے کریں گے۔اور انشاء اللہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بہترین جلسہ ہو گا اور کٹھ پتلیوں کا تماشہ اپنے اختتام کو پہنچے گا اس موقع پرمحمد فہد بھٹی ضلعی انفارمیشن سیکرڑی پی پی پی ڈیرغازی خان علی مراد کھتران۔ساحل چانڈیو پیپلز یوتھ مظفرگڑھ۔ملک نعیم رزاق جھانب ضلعی سیکرڑی انفارمیشن مظفرگڑھ۔غلام عباس خان گورچانی ڈویڑنل سیکرڑی انفارمیشن ڈیرہ غازیخان۔میاں عبدالرحمان بودلہ۔جمشد مندھرانی۔ڈویڑنل ڈپٹی سکریڑی انفارمیشن ڈاکٹر یونس شاکر اور ضلعی سیکرڑی انفارمیشن پی پی پی  راجن پور سے نیک خالد راجپوت موجود تھے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -