ماہ اکتوبر: ایکسائز افسروں کو ٹیکس  اہداف پورے کرنے کی ہدایت

 ماہ اکتوبر: ایکسائز افسروں کو ٹیکس  اہداف پورے کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی نے ڈویژن بھر کے پراپرٹی ٹیکس پر مامور افسران و ملازمین کو ماہ اکتوبر کے ٹیکس اہداف کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیئے تمام صلاحیتیں بروئے(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

 کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ گذشتہ روز  ڈائریکٹر ایکسائز نے اپنے دفتر میں بلائی گئی میٹنگ کے دوران ای ٹی اوز اور انسپکٹرز پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دفاتر میں ٹیکس گزاروں کے معاملات حل کرنے کے ساتھ فیلڈ میں ڈور ٹو ڈور ٹیکس گزاروں کو 31 اکتوبر تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر پنجاب حکومت کی جانب سے 5 فیصد رعایتی پیکج کے حوالے سے آگاہی دیں تاکہ ٹیکس گزار حکومتی ریلیف سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ قبل ازیں ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے ماہ ستمبر کے حوالے سے چاروں زون کی ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی پر متعدد افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح حکومتی محاصل کی ریکوری کو یقینی بنانا ہے اور مجھے پوری امید ہے ماہ اکتوبر کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لیئے پراپرٹی ٹیکس پر مامور افسران اور انسپکٹرز سمیت عملہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے سرخرو ہوں گے۔ 
ہدایت