مہنگائی سے عوا م تنگ، ہمیں انتقام کا نشانہ بنانیوالے خود بھی نہیں بچیں گے: احسن اقبال 

      مہنگائی سے عوا م تنگ، ہمیں انتقام کا نشانہ بنانیوالے خود بھی نہیں بچیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنا کرسمجھتے ہیں کہ(بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)


 شاید حکومت بچ جائے گی تو ایسا نہیں ہے، یہ حکومت اب نہیں بچے گی،عمران نیازی اور ان کے مشیر جواب دیں آپ آئین کی کس شق کے تحت این آر او دے سکتے ہیں،معیشت کو تباہ کرنے کا طعنہ دینے والے بتائیں ہماری ٹیم کے لوگوں کو اپنا معاون خصوصی کیوں بنایا،ہماری ٹیم کے لوگوں کو معاون خصوصی رکھ رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف گرفتار ہیں،حکومت مسلم لیگ ن کی قیادت اور اس کے دور کی ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت سامنے نہیں لا سکی، انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کا اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے او رحکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ وقار مسعود کو معاون خصوصی کیوں بنا گیا ہے،اب آپ مسلم لیگ ن کی ٹیم کو معاون خصوصی رکھ رہے،آپ کا بیانیہ کہ مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت تباہ ہوئی جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مہنگائی بد امنی اورانتقامی کاروائیوں کے خلاف ریکوزیشن کیا گیا ہے،جھوٹے کیس بنا کر اپوزیشن اور ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آج مہنگائی سے تنگ عوام جھولیاں اٹھا کر بددعا دے رہے ہیں،سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا۔ہر سوال کا جواب این آر او نہیں دیں گے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک میں کوئی نالائق لوگ نہیں وہ آنے والے سالوں میں ہماری کارکردگی پر بہترین رپورٹ دے رہے تھے،عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے،ہم کیسے کرپٹ تھے کہ غریب کو 34روپے کلو آٹا ملتا تھا اب آٹا 80روپے کلونہیں مل رہا،حاجیوں اور ایماندار وں کی وجہ سے آتے اور چینی کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، ہمارے دور میں چینی52روپے کلو تھی جو آج 115 روپے ہو گئی ہے،پھر چور کون ہے،جو سستی اشیا دے کیا وہ چور ہے۔
 احسن اقبال