اے ایس آئی ملازم حسین کی شہادت سے محکمہ کا سر فخر سے بلند‘ ایڈیشنل آئی جی 

اے ایس آئی ملازم حسین کی شہادت سے محکمہ کا سر فخر سے بلند‘ ایڈیشنل آئی جی 

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قانون پسندوں کو چھیڑنا (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

نہیں اور قانون شکنوں کو چھوڑنا نہیں اس پالیسی پر عمل کرنے سے کمیونٹی پولیسنگ بھی مضبوط ہو گی جبکہ قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق بھی ہو جائے گی محکمہ میں پروفیشنل پولیس کمانڈ کا تعارف رکھنے والے محمد فیصل رانا ڈی جی خان میں آر پی او تعینات ہوئے ہیں ان کی کمانڈ میں ریجن کو کرائم فری بنانے کے نتیجہ خیز روڈ میپ پر عمل شروع ہو چکا ہے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے پولیس اہلکاروں اور افسران کو اپنے رویوں میں واضح اور نظر آنے والی تبدیلی لانا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز مظفر گڑھ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈی پی او حسن اقبال بھی شریک ہوئے ایڈیشنل ائی جی نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے افراد کسی نہ کسی قانون شکنی سے متاثر ہوتے ہیں منفی رویوں کے متاثرہ شخص کی اخلاقی رویوں  سے ہی دلجوئی ہو سکتی ہے قانون کے مطابق تو قانون شکنوں کے خلاف کارروائی ہونا ہی ہے لیکن پولیس والوں کے مثبت رویوں سے پولیس کا سافٹ امیج تھانہ کلچر کی تبدیلی کی منزل کو مزید قریب کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر کھلی کچہریوں منعقد کی جائیں لیکن ان کچہریوں کو پولیس افسران کی تعریف و توصیف سے پاک ہونا چاہیے کیوں کہ جب تک پولیس والوں کی کوتاہیاں سامنے نہیں آئیں گی محکمہ کی سمت کو درست نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ دریائی پوسٹوں پر موجود ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ قانون شکنوں کے راستوں کو ہر سمت سے بند کیا جاسکیان پوسٹوں پر موجود کشتیوں کو چالو حالت میں رکھا جائے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور ڈسٹرکٹ پولیس مل کر مرکزی شاہراہوں پر چلنے والے ٹرکوں اور ٹرالیوں پر ریفلیکٹنگ لائٹس لگوائیں تاکہ حادثات کو کم سے کم کیا جا سکیانہوں نے کہا کہ ضرر کے مقدمات اور پرانی دشمنی کے معاملات میں انسدادی کارروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے لہذا اس کے ایک ایک اہلکار کو محکمہ کے ڈسپلن کی پابندی کرنا ہو گی افسران ماتحت عملہ کے ڈسپلن کو روزانہ چیک کریں یڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او فیصل رانا نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -