ڈیرہ: لادی گینگ سے مقابلہ‘ شہید اہلکار آبائی قبرستان میں سپرد خاک 

ڈیرہ: لادی گینگ سے مقابلہ‘ شہید اہلکار آبائی قبرستان میں سپرد خاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کشوبہ میں لادی گینگ کے خلاف بہادری سے لڑ کر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید اہلکار سجاد قیصرانی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا. بی ایم پی لائنز میں (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
گزشتہ شب نماز جنازہ میں کمشنر ساجد ظفر ڈال، آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اور دیگر نے شرکت کی. شہید کے آبائی علاقہ ریتڑہ میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے انکے بھائی سردار عمر خان بزدار قبائلی سرداروں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر، ڈی ایس پی تونسہ  بارڈر ملٹری پولیس پنجاب پولیس کے افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار عمر خان بزدارنے شہیدکی آخری آرام گاہ پر گلدستے رکھے اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے علاقے  میں جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے باڈر ملٹری پولیس کے شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا. وزیر اعلی نے کہاکہ جوان سجاد حسین قیصرانی نے بہادری کیساتھ جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کیا اور فرض کی ادائیگی میں اپنی زندگی پاک دھرتی پر قربان کی۔حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
سپرد خاک