علی پور: خاتون سے 4 افراد کی بداخلاقی صلح نہ کرنے پر تیزاب سے حملہ
مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پور کے موضع مسن کوٹ بوھا کی رھائشی خاتون کو 4 مسلح افراد نے تین ماہ قبل اغوا کر کے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج ھے(بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
متاثرہ خاتون کلثوم نے بتایا کہ محمد عارف،حقنواز،خلیل احمد اور شمیر نامی 4 مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر 3 ماہ قبل اغوا کرکے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا اس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کرایا تھا ملزمان نے مقدمہ کی رنجش پر اس پر تیزاب پھینک دیا ھے جس سے اس کے جسم کا 25 فیصد حصہ جھلس گیا ھے متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزمان بااثر ھیں اور اسے صلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رھے ھیں اس نے کہا کہ اس کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ھیں اس نے آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اسے تحفظ فراھم کرنے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حملہ