رحیم یار خان: زہریلے سانپ کے  ڈسنے سے 65 سالہ شخص جاں بحق

رحیم یار خان: زہریلے سانپ کے  ڈسنے سے 65 سالہ شخص جاں بحق

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 4 افراد کو زہریلے سانپوں نے ڈس لیا‘ 65 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق جمالدین والی کے رہائشی 65 سالہ جان محمد‘ کشمور (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

کی 36 سالہ پیاری‘ کوٹ سمابہ کی 35 سالہ مائی رضول اور آباد پور کے رہائشی 36 سالہ مشیر احمد کو کھیتوں میں کام کرنے کے دوران زہریلے سانپوں نے ڈس لیا‘ غشی طاری ہونے پر ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود 65 سالہ جان محمد جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا ہے۔

ڈسنے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -