ترنڈہ محمد پناہ: سبزیاں عوام کی پہنچ  سے دور‘افسر دفاتر تک محدود

 ترنڈہ محمد پناہ: سبزیاں عوام کی پہنچ  سے دور‘افسر دفاتر تک محدود

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا اشیائے خوردو نوش شہریوں کی دسترس سے دور پہلے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا  بعد میں آٹا گھی اور چینی کے بڑھتے ہوئے ریٹ (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

نے عوام کی کمر توڑ دی ضلعی حکومت کی جانب سے چینی کے ریٹ 70 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود چینی 105 روپے گھی  210 روپے کلو دال اور چاول کے ریٹ تو آسمان سے بات کر ہی رہے ہیں اب سبزیاں بھی عوام کی دسترس سے دور ہوگئیں آلو 100 روپے کلو پیاز 100 روپے  ٹماٹر 200 مٹر 300 روپے جبکہ دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں سبزی فروش من مانے ریٹ پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہ اور دیگر مراعات لینے والے افیسران صرف ریٹ لسٹ بنا کر اپنی ڈیوٹی کی  تکمیل کر لیتے ہیں اگر سبزی فروش سے ریٹ لسٹ دیکھانے کا بولو تو خریدار سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں شہریوں سفیان فریدی رضوان احمد میاں جمیل محمد اسلم رانا مصطفےٰ و دیگر نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -