رحیم یار خان: چوری کی 17 وارداتیں‘ نقدی‘ موبائل فون‘ زیورات غائب 

    رحیم یار خان: چوری کی 17 وارداتیں‘ نقدی‘ موبائل فون‘ زیورات غائب 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 17 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل‘ ٹرانسفارمر‘ ریال‘ طلائی زیورات‘ پیٹر انجن‘ مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی رانا عثمان کے ساتھ پیش آئی جہاں (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 نامعلوم ملزمان نے 82 ہزار 500 روپے مالیت کی نقدی اور 2 موبائل فون چرا لیے‘ دوسری واردات سٹیلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی محمد عتیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 9 لاکھ روپے کی نقدی ریال اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات چک 70 کے رہائشی عبدالعزیز کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان ہاشم وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات مونڈھی لاڑ کے رہائشی غلام اکبر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے کے طلائی زیورات جھپٹا مار کر چرا لیے‘ پانچویں واردات شاہی روڑ کے رہائشی محمد جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات اڈا خانپور کے رہائشی عمار خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات غفور آباد کے رہائشی محمد جابر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات کلب روڑ کے رہائشی عبدالغنی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات صادق آباد کے رہائشی عبدالرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات چک 25 کے رہائشی قاسم حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان اویس وغیرہ نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ گیارہویں واردات چک 5 کے رہائشی یاسر خلیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ بارہویں واردات سبزی منڈی کے رہائشی محمد یاسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیرہویں واردات دنیا پور کے رہائشی عبدالستار کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان دلشاد وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چودھویں واردات شاہ گڑھ کے رہائشی ابراہیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چرا لیا‘ پندرہویں واردات کامل لاڑ کے رہائشی جمشید الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان اسحاق وغیرہ نے 1 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا‘ سولہویں واردات قادر پور کے رہائشی زبیر نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں محمد ظفر نے موٹر وے سے سرکاری کلمپ چرا لیے جبکہ سترہویں واردات واحد بخش سیال کے رہائشی محمد سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -