مظفر گڑھ: میونسپل کارپوریشن ”لاوارث“ 14 ٹرالیاں سکریپ میں تبدیل 

مظفر گڑھ: میونسپل کارپوریشن ”لاوارث“ 14 ٹرالیاں سکریپ میں تبدیل 

  

مظفرگڑھ۔(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر کرنے والی میونسپل کارپوریشن کی اپنی(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

 حالت خراب ہوگئی۔ سرکاری مشینری نہ ہونے پر کرایے کی مشینری پر کام چلایا جانے لگا۔ میونسپل کارپوریشن کی 17 ٹرالیوں میں 14 ٹرالیاں سکریپ بن گئی۔5  ٹرالیاں کرائے پر لے کر کام چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں بہتری کے لئے رکھے گے 97 ورکرز بھی فارغ ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی بگڑتی صورتحال سے جہاں عوامی مشکلات میں شدت سے اضافہ ہورہا ہے وہیں میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ میں ناکافی مشینری اور سہولیات شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی کی بڑی وجوہات ہیں۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی 17 ٹرالیوں سے 14 ٹرالیاں سکریپ کی نظر ہوچکی ہیں جبکہ تین فعال ٹرالیوں کے علاوہ 5 ٹرالیاں کرایے پر لیکر کام چلایا جارہا ہے اسی طرح شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عارضی طور پر 97 ورکز بھرتی کئے تھے انکو بھی فارغ کردیا ہے میونسپل کارپوریشن میں اس سے قبل 24 ٹریکٹر 17 ٹرالیاں 4 باوزر 1 جیٹنگ مشین 1 میکینیکل سویپر. 1سکر مشین. 2 فائر بریگیڈ کیساتھ 200 سینٹری ورکز بمعہ عارضی ورکرز کثیر آبادی کی تحصیل مظفرگڑھ میں سیوریج اور صفائی کے درینہ مسائل کے حل کے لئے ورکنگ رہے مگر موجودہ صورتحال میں ناکافی سہولیات کیوجہ سے میونسپل کارپوریشن شہریوں کے درینہ مسائل دوبارہ سے شدت اختیار کرتے نظر آرہے ہیں جسکی وجہ سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی نے تلابوں اور گندگی کے ڈھیروں نے موسمی تبدیلی کیساتھ زہریلے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ کرکے حکومت کی ہر سال کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے جاری ڈینگی کمپین پر سوالیہ نشان ڈال دیا۔بلدیہ مظفرگڑھ سے میونسپل کارپوریشن کے سفر میں جہاں مشینری کی تعداد میں اضافہ اور جدید مشینری کیساتھ ورکرز کی تعداد200 سے بڑھا کر 500 تک کئے جانا وقت کی اہمیت ضرورت تھی وہیں میونسپل کارپوریشن کی حالت زار بلدیہ مظفرگڑھ سے ابتر ہوکر رہ گئی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سیور مین سمیت تاحال میونسپل کارپوریشن میں سنٹری ورکرز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کا کوئی عملی لائحہ عملی تیار نہیں کیا گیا۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کمشنر ڈی جی خان سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی ابتر صورتحال اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشینری کیساتھ ورکرز کی تعیناتی اور دیگر ضروری عوامل کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرکے مظفرگڑھ کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے۔

سکریپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -