جماعت اسلامی کسان بورڈ پاکستان کے صدر  چودھری شوکت علی چدھڑآج ملتان پہنچیں گے

جماعت اسلامی کسان بورڈ پاکستان کے صدر  چودھری شوکت علی چدھڑآج ملتان پہنچیں ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کسان بورڈ پاکستان کے صدر چودھری شوکت علی چدھڑآج11/اکتوبر2020ء بروز اتوار ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے۔(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

اپنی آمد کے فوراََ بعد جے آئی کسان بورڈ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام کسانوں کو درپیش مسائل اور جنوبی پنجاب میں کپاس تباہ شدہ فصلوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پرطلب کی جانے والی اہم صوبائی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، مرکزی چیئر مین کسان بورڈ جام حضور بخش، مرکزی سیکر ٹری جنرل محمد وقار شاہ،خورشید احمد خان کانجومرکزی نائب صدر کسان بورڈ،خواجہ محمد صغیر صدر جے آئی کسان بورڈ جنوبی پنجاب، بابر خان درانی سیکر ٹری جنرل جے آئی کسان بورڈ جنوبی پنجاب، چودھری ریاض چیمہ سرپرست اعلیٰ کسان بورڈ رحیم یار خان ودیگر شرکت کریں گے۔ بعد ازاں مرکزی صدر چودھری شوکت علی چدھڑ3بجے سہ پہر دیگر ذمہ داران جے آٗی کسان بورڈ کے ذمہ داران کے ہمراہ صوبائی کونسل میں ہونے والے فیصلوں کو ایک اہم پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -