یزمان میں پٹرول پمپ پر بجلی چوری پکڑی گئی

   یزمان میں پٹرول پمپ پر بجلی چوری پکڑی گئی

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)  سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے بڑے پیمانے بجلی چوری پکڑلی۔بشیر پٹرولیم پر ڈائریکٹ تاروں (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

سے بجلی چوری پکڑی گئی۔بھاری جرمانہ عائد کیاگیا اور مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھجوادی گئی۔سپریٹنڈنگ انجینئر کی سربراہی میں ٹیم نے چک 24بی سی یزمان روڈ پر چیکنگ کی تو بشیر پٹرولیم سروسز پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی استعمال کی جارہی تھی۔ ٹیم نے موقع پر تاریں اور میٹرز منقطع کرکے قبضہ میں لے لئے اور بجلی چوری پر پٹرول پمپ کو بھاری جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھی بھیج دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -