پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی توہین‘ سپیکر  نوٹس لیں‘ ظہور احمد کھرل‘ جہانزیب کھچی

 پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی توہین‘ سپیکر  نوٹس لیں‘ ظہور احمد کھرل‘ ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارکان صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،جہانزیب خان کھچی،اعجاز سلطان بندیشہ نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر نوازشریف کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اجتماع کرنے والے اراکین اسمبلی جلیل (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

شرقپوری اور ان کے ساتھیوں سے ناروا سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خلاف کسی کو نہ برداشت کرنے کی سوچ مسلم لیگی سربراہ نوازشریف سے لے کر ہر ورکر کے خون میں شامل ہے یہ جمہوریت کے روپ میں شرپسندوں اور آمروں کا ٹولہ ہے ان کے سربراہ نے نہ کسی چیف آف آرمی سٹاف کو قبول کیا نہ کسی عدالت اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا انہیں سیف الرحمان جیسے نیب چاہئیں اس سے بھی زیادہ افسوس اس بات پر ہے کہ تمام پارلیمنٹیرینز ان شرپسندوں کو منع کرنے کی بجائے پاس کھڑے قہقہے لگاتے رہے پی ٹی آئی رہنماوں نے اسپیکر اسمبلی سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -