چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی برطرفی  ورنہ احتجاج‘ دھرنا‘ فپواسا کا اعلان

   چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی برطرفی  ورنہ احتجاج‘ دھرنا‘ فپواسا کا ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی برطرفی کا مطالبہ کریا اور، 21 اکتوبر کو ایچ ای سی کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا  ہے، فیڈریشن آف آل پاکستان(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

 یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز فیکلٹی کی منتخب نمائندہ تنظیم نے اعلی تعلیم کے شعبے کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں شروع کرنے پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ان کی نااہل ٹیم کی شدید مذمت کی ہے۔ اور کہا ہے کہہ ایچ ای سی کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے اور ایک قابل شخص کو مقرر کیا جائے، جو فیکلٹی کے مسائل حل کرے اور پاکستان کے اعلی تعلیم کے شعبے کو مزید نقصان سے بچائے۔- فپواسا نے   ایچ ای سی کی نئے تحقیقی جرائد اور پی ایچ ڈی داخلے کی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ہر سطح پر پالیسی سازی میں نمائندگی دی جانی چاہئے۔ ایچ ای سی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کی ناکامی اکے خلاف فپواسا کے  تمام صوبائی چیپٹرز میں احتجاجی مظاہروں اور ھائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے سامنے تمام مسائل کے حل تک دھرنا  دیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق  ااسلام آباد چیپٹر 13اکتوبر، بلوچستان اورخیبر پختون خواہ چیپٹر 14 اکتوبر، سندھ اور پنجاب چیپٹر 15اکتور،  اور آزاد کشمیر  چیپٹر 16اکتوبر۔ احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس کرینگے اور 21 اکتوبر کو ملک بھر کے سرکاری جامعات کے اساتذہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے سامنے تمام مسائل کے حل تک دھرنا دینگے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -