حکومت مختلف بحرانوں سے نمٹنے کیلئے متفقہ  ایکشن پلان ترتیب دے‘ ذیشان اختر

       حکومت مختلف بحرانوں سے نمٹنے کیلئے متفقہ  ایکشن پلان ترتیب دے‘ ذیشان ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ + ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ سیاسی پارلیمانی اور اقتصادی بحران شدت اختیار کر گیاہے۔ وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی منزل تک پہنچا دیا گیا اب انہیں کسی بھی سیاسی، (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

اقتصادی، سماجی، تہذیبی محاذ کی فکر نہیں۔ حکومتی شیرازہ بکھر رہاہے حکومت بہت ہی کمزور وکٹ پر ہے اور اس کی ملکی معاملات پر کوئی رٹ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معاملات، ریاستی امور پر وزیراعظم عمران خان کا غرور، توہین آمیز اور لاابالی طرز حکمرانی پر تباہی لارہاہے۔ان رویوں کے ساتھ سیاست، جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اقتصادی بحران خوفناک ہے۔ تنہا حکومت بحرانوں سے عہدہ براء نہیں ہوسکتی۔ اب وزیراعظم عمران خان کے پاس دوہی آپشن ہیں، سیاسی، پارلیمانی، آئینی اور اقتصادی بحرانوں سے نجات اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحانہ اقدامات کے سدباب کے لیے قومی قیادت، ریاست کے ساتھ مل کر قومی متفقہ قومی ایکشن پلان بنایا جائے اگر یہ راستہ اختیار نہیں کیا جاتا تو حکومت سیاسی، اقتصادی، احتساب اور کرونا سے نمٹنے کی ناکامیوں کو تسلیم کرے، استعفیٰ دے۔ ملک میں نئے عوامی مینڈیٹ کے لیے قبل از وقت انتخابات کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -