گورنر چودھری محمد سرور کا بہاولپور کا دورہ‘ سرکٹ ہاؤس میں اہم میٹنگ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک روزہ دورہ پر بہاول پور پہنچ گئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے بہاول پور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکٹ(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
ہاؤس بہاول پور میں منعقدہ اجلاس میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران سے بریفنگ لی۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور و بہاول نگر، ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک اور ڈی پی او بہاول پور سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے جبکہ ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور محمد زبیر دریشک نے ریجن بھر میں امن و امان کی صورتحال بارے آگاہ کیا۔دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں نعیم الدین وڑائچ، میاں فرزند علی گوہیر، ملک اصغر جوئیہ، عنایت کریم، قیوم اعظم خان، ریحان بن جاوید، ڈاکٹر شگفتہ، رابعہ ملک اور دیگر مقامی رہنما موجود تھے۔
میٹنگ