اپوزیشن جماعتوں کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائیگی‘ طارق بشیر چیمہ

اپوزیشن جماعتوں کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائیگی‘ طارق بشیر چیمہ

  

 حاصل پور (نمائندہ پاکستان) حاصل پور کی معروف سیاسی سماجی شخصیت شہزاد افضل رنگا نے وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

اور انھیں علاقے کی سیاسی صورت حال بلدیاتی الیکشن و ترقیاتی منصوبہ جات سے آگاہ کیا جبکہ انھوں نے وفاقی وزیر کو حاصل پور دورے کی دعوت دی چوہدری طارق بشیر چیمہ نے اس موقعہ پر کہا کہ علاقے کے عوام کی خدمت وہ سیاست نہیں عبادت سمجھ کر کرتے ہیں حاصل پور اس کا دوسرا گھر ہے وہ یہاں کے عوام کی محبتوں کو نہی بھلا سکتے بلدیاتی الیکشن میں ان کا گروپ بھرپور طریقہ سے حصہ لے گا جبکہ حاصل پور کے لیے خصوصی طور پر فنڈز جاری کراکر ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کی جائے گی انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی موجودہ حکومت پانچ سال کے مینڈیٹ پر آئی ہے اسے پانچ سال کام کرنے دیا جائے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد عوام خود فیصلہ کردیں گے اپوزیشن ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

طارق بشیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -