کمانڈ ایریا بڑھانے کیلئے 13 بارانی اضلاع کیلئے 300 ارب روپے کا پیکج تیار 

کمانڈ ایریا بڑھانے کیلئے 13 بارانی اضلاع کیلئے 300 ارب روپے کا پیکج تیار 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر 13 بارانی اضلاع میں کمانڈ ایریا بڑھانے کیلئے 300ارب روپے کا پیکج دیاگیا ہے وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 پروگرام کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت قومی پروگرام کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں درخواستیں 15اکتوبر تک طلب کر لی گئی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ڈیرہ غازیخان خادم حسین نے بتایاکہ درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی کے ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوہ سلیمان دفاتر میں جمع کرائی جاسکتی ہیں قومی پروگرام کے تحت خواہشمند کاشتکاروں کولیزرلینڈ لیولر پر اڑھائی لاکھ روپے فی یونٹ سبسڈی دی جائے گی سو کنال سے کم رقبہ کی کمپیوٹر فرد ملکیت، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سائز فوٹو اور ٹریکٹر کی ملکیتی دستاویز، ایک سو روپے کے سٹامپ پیپر کے ساتھ درخواستیں دی جاسکتی ہیں مزید معلومات کیلئے دفاتر سے رجوع کیا جا سکتاہے۔

پیکج تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -