ڈیرہ: کمشنر آفس میں اہم اجلاس‘ شہری مسائل کا تفصیلی جائزہ 

  ڈیرہ: کمشنر آفس میں اہم اجلاس‘ شہری مسائل کا تفصیلی جائزہ 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) کمشنر آفس ڈی جی خان میں وزیر اعلی  پنجاب کی تشکیل کردہ ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس کنوینر و (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت منعقد ہواوزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق  نے بطور اراکین شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی خان کی میونسپل سروسز،ٹریفک منیجمنٹ اور شہر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تشکیل کردہ کمیٹی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کے ریکوری معامالات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بلڈنگز پلان،کنورشن فیس،تجاوزات اور دیگر معاملات میں نرمی نہ برتی جائے۔ڈی جی خان شہر میں واٹر سپلائی،تشہیری مواد اور دیگر معاملات کے ٹیکسز کو از سر نو دیکھا جائے۔ڈیرہ غازی خان شہر میں عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔روڈز پر عمارتی مٹیریل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ڈی جی خان شہر میں دوبارہ باڑے قائم ہورہے ہیں،سخت آپریشن کیا جائے علاوہ ازیں اجلاس میں ڈی جی خان شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ بھی کیاگیا.     کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی کی طرف سے ڈی جی خان کو مزید چار ارب دئیے جائیں گے جس سے ڈرینیج، سیوریج اور دیگر معاملات دو پیکجز میں حل ہوں گے۔ پیکجز کے تحت چار روڈز کو ماڈل کا درجہ دینے کی سکیم سفارشات کے ساتھ ارسال کردی گئی ہے اس مرتبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ساتھ لیکر سیوریج لائن بچھائے گی تاکہ سکیم ٹیک اوور کے وقت مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر  اے سی صدر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے کمشنر نے کہاکہ تجاوزات سمیت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے معاملات کی بہتری کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے.  ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ حکومت کی رٹ بحال کرنے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف جلد مرحلہ وار آپریشن ہوگا۔  سی او افتخار احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن مالی خسارے کا شکار ہے کارپوریشن کو ماہانہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے کارپوریشن کو حکومت کے مختلف شئیرز سے دو کروڑ 64 لاکھ روپے ملتے ہے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کو ماہانہ اڑھائی کروڑ روپے کا خسارہ ہے جسے پورا کرنے کیلئے ریکوری کو تیز کیا جائیگا میٹرو پولیٹن کی 438 دکانوں کے کرایہ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے 2004 سے ایک روپیہ کرایہ بھی وصول نہیں ہوا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان 30 کے قریب سہولیات پر ٹیکس اور ریکوری کرسکتا ہے۔غیر قانونی تعمیرات اور ریکوری کے معاملات کیلئے سروے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔گدائی شرقی اور غربی کو ملا کر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کی یونین کونسل 19 بنائی گئی ہے. 

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -