مختلف شہروں میں حادثے، 7افراد جاں بحق، 3لاشیں بر آمد 

  مختلف شہروں میں حادثے، 7افراد جاں بحق، 3لاشیں بر آمد 

  

 حاصل پور+ کوٹ ادو + دائرہ دین پناہ + چوک سرور شہید +مظفر گڑھ + ماچھیوال + ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار + تحصیل رپورٹر + سپیشل رپورٹر) وہاڑی روڈہیڈا سلام کے نزدیک  فش فارم کے قریب مزڈا اور ہائی ایس وین میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں تین مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ مسافر زخمی ہو گئے اطلاع ملنے ریسکیو انچارج غلام مرتضے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمیوں (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 و نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں دوسگے بھائی محمد اکرم محمد اسلم سکنہ بورے والا اور ایک عورت نجمہ بی بی سکنہ بورے والا شامل ہیں۔  بستی آڑا دائرہ دین پناہ کے رہائشی منظور احمد کا 20سالہ بیٹا محمد کاشف جوکہ عادل بھٹی ڈالہ ڈرائیور کے پاس ملازم تھا،گزشتہ شب شمالی ریلوے پھاٹک سے مرغیوں کا کچرا لوڈ کرکے واپس دائرہ دین پناہ جا رہا تھا کہ راستہ میں اڈہ چھتے والا کے قریب تیز رفتاری پر قابونہ رکھتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجہ میں محمد کاشف موقع پر جاں بحق ہوگیا،جبکہ ڈرائیور عادل بھٹی بھی زخمی ہوگیا،ڈرائیور عادل بھٹی زخمی حالت میں ڈالہ کو موقع پر چھوڑ کر فرارہوگیا،پولیس چوک سرور شہید نے جاں بحق ہونے والے محمد کاشف کے والد منظور احمد کی مدعیت میں ڈالہ ڈرائیور عادل بھٹی کے خلاف مقدمہ نمبر398/20زیر دفعہ341-322کرکے ڈالہ کو قبضہ میں لیکر ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے، اڈا کھڑکن کے رہائشی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار چوک سرور شہید آرہے تھے کہ سا منے سے رنگ پور جا نے والے ڈالے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ڈالے میں موجود تین افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ باقی دو زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ان کوابتدائی طبی امداد دی گئی ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اکبر ٹاؤن کے رہائشی محنت کش محمد اشرف کا 12 سالہ بیٹا فراز اپنے چچا کے پاس جانوروں والی حویلی چلا گیا حویلی میں موٹر پمپ سے پانی پینے لگا توموٹر شاٹ ہونے کی وجہ کرنٹ لگا فراز موقع پر دم توڑ گیا جس کی اطلاع گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا فرازاشرف کو شام بعداز نماز مغرب نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 16 ایم آرکا رہائشی محمد شمشاد جوکہ اومیگا سٹی ملتان دنیاپور روڈ پر سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا گزشتہ روز صبح کے وقت اس کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ مظفرگڑھ کے علاقہ تھانہ رنگ پور کے علاقہ براہم پور کے قریب دریائے چناب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوگئی پولیس ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے پانی میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دیی رنگ پور پولیس نے لوگوں کی مدد سے نعش کو باہر نکال لیا نامعلوم شخص کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ھیلتھ سینٹر رنگپور  پہنچا دیا ہے۔ چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والا 27 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اجمیری ٹاؤن کا رہائشی 27 سالہ محسن چھت پر کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک پاؤں پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ سر کے بل زمین پر آ گرا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں 5 روز تک طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ ڈنڈام شاخ سے نامعلوم معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے‘ ریسکیو نے لاش کو نہر سے نکال کر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا‘پولیس موقع پر پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ احمد پور لمہ کے علاقہ ڈنڈام شاخ سے ایک نامعلوم معمر شخص کی تیرتی ہوئی لاش دیکھ کر ریسکیو 1122اور احمد پور لمہ پولیس کو اطلاع فراہم کردی‘ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ پر نہر میں تیرتی ہوئی لاش کو نکال لیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد احمد پور لمہ ہسپتال منتقل کردیاہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -