کوویڈ 19و دیگر چیلنجز کے باوجود حکومت عوام پر سرمایہ کاری کیلئے پرعزم: خسروبختیار 

کوویڈ 19و دیگر چیلنجز کے باوجود حکومت عوام پر سرمایہ کاری کیلئے پرعزم: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے وزیراعظم عمران خان ملک کے عوام پرسرمایہ(بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)


 کاری کرنے پرپختہ یقین رکھتے اورسمجھتے ہیں اس سے نہ صر ف لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ پائیدارترقی کے اہداف بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں،چیلنجوں کے باوجود حکومت انسانی سرمایہ میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ با ت عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کوویڈ19 کے دورمیں انسانی سرمایہ میں سرمایہ کاری کے موضوع پرورچوئل وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نما ئندگی کرتے ہوئے کہی۔ مخدوم خسروبختیارنے اپنے خطاب میں کہا پاکستان 213ملین آبادی کا ملک ہے جس میں 63فیصد نوجوان شامل ہیں جس نے پاکستان کو ایک منفرد مقام دیا ہے،تاہم مختلف اوقات میں کلی معیشت کے بحرانوں اورانسانی سرمایہ میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی وجہ سے بڑھوتری کے امکانات کی راہ میں رکاوٹیں سامنے آئیں جس کی وجہ سے پائیدارترقی کی منزل کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ اسی کی روشنی میں پاکستان ہومن کیپٹل پراجیکٹ پرعمل کرنیوالے اولین ممالک میں شامل ہوا۔ اسی ایجنڈا کے تحت بہتر طرز حکمرانی اوروسائل کی درست تخصیص حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ کوویڈ19 کی وبا ملکی معیشت پرمنفی اثرات ڈال رہی تھی، حکومت نے وبا کے مضراثرات کو کم کرنے کیلئے 1240 ارب روپے کا پیکج جاری کیا تاکہ عوام اورملکی معیشت کے اہم شعبوں کو مشکل دنوں میں سنبھالا دیا جا سکے۔پاکستان نے کوویڈ 19 کے حوالہ سے جو حکمت عملی تیارکی وہ ایک فعال اورموثر طریقہ کارتھا جس کاعالمی سطح پربھی اعتراف کیاگیا۔ دیگرترقی پذیرممالک کی طرح پاکستان کو بھی انسانی کیپٹل میں سرمایہ کاری کیلئے وسائل مختص کرنے میں اقتصادی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے، تاہم حکومت تمام وفاقی اکائیوں کی مشاورت اورپائیدارترقی کے اہداف کی روشنی میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لارہی ہے۔اس ضمن میں حکومت نے محصولا ت میں اضافہ،تعلیمی اصلاحات، ہیلتھ انشورنس پروگرام میں وسعت، اورتخفیف غربت پروگرام سمیت کئی پروگرام اورمنصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
خسرو بختیار