تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز‘ صاحبزادہ محبوب سلطان 

تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز‘ صاحبزادہ محبوب سلطان 

  

 احمدپورسیال. (نامہ نگار) تحصیل بھر میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں  پر کام تیزی سے جاری ہیں سیاسی  طور پر انتقامی کاروائی ہمارے نسب اور خون میں شامل نہیں ہے  یہ باتیں وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے سیال گروپ سے درینہ تعلق رکھنے والی(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد شکیل میؤ  کی سیال گروپ کو چھوڑ کر  صاحبزادہ گروپ میں دعوت شمولیت کے موقع پر  میوء  برادری کے اکٹھ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہیں. وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فوڈ صاحبزادہ محمد امیر سلطان نے چوہدری محمد شکیل میؤ کو اپنے گروپ میں شامل ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ احمدپورسیال میں انکی شمولیت سے ہمارا گروپ مزید فعال اور مضبوط ہوگا. پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک رانا شہباز احمد خان نے کہا کہ انکی شمولیت اچھا شگون  اور میوء  قوم کی  مضبوطی اور اتحاد ہے شہر کی صورت حال پر تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ. دو سالہ اقتدار میں ہم نے  تحصیل بھر میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے. کرونا وائرس وباء  کے باوجود  ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے عنقریب اپکو احمد پور موڑ سے کوٹ شاکر تک اور شہر بھر کی چھوٹی چھوٹی سڑکیں کارپٹ روڈ نظر آئیں گی صاحبزادہ صاحبان نے تحصیل احمدپورسیال  میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت کو کاغذات جمع کرا دیئے ہیں  جوکہ جلد ملنے کی امید ہے اس موقع پر   انکے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی  ملک عمر فاروق. رانا امتیاز علی خان محمد ضیاء  الحق خان بھٹہ. محمد شبیر گجر. حاجی محمد اکرم. حاجی محمد شفیع بھٹہ  میوء برادری کے معززین  شہر بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات  صاحبزادہ گروپ کے سیاسی معززین کی کثیر تعداد موجود تھی  تمام احباب کو پرتکلف کھانا کھلایا گیا آخر میں  پیر سید چن شاہ کی خواہش پر صاحبزادہ محبوب سلطان نے  چوہدری محمد شکیل میؤ کی شمولیت. میوء  قوم کے اتحاد اور ملک وملت کے کی خیر و برکت کے لیے دعا کرائی۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -