سڑک پرپڑی لاش کو بچاتے تیز رفتار کار الٹ گئی‘ ڈرائیور زخمی 

    سڑک پرپڑی لاش کو بچاتے تیز رفتار کار الٹ گئی‘ ڈرائیور زخمی 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)فیروزہ روڈ پر پڑی ہوئی لاش کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی‘ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق فیروزہ روڈ پر تیز رفتار کار سڑک پر پہلے سے پڑی ہوئی لاش کو بچاتے ہوئے الٹ گئی‘حادثہ میں کار ڈرائیور محمد ذیشان ولد محمد طاہر شدید زخمی ہوگیا‘حادثے (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی‘ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر الٹی ہوئی کارسے زخمی ڈرائیور کو نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاش بارے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع فراہم کردی ہے‘ اطلاع ملتے ہی خانپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور شناخت کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا اور کار ڈرائیور کے بیان پر کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم معمر شخص کی لاش پہلے سے سڑک پر پڑی تھی جیسے تیز رفتار کار ڈرائیور بچ

 زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -