مخالفین کا حملہ‘ خاتون کو اہلخانہ سمیت آگ لگا کر مارنے کی کوشش
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مخالفین نے خاتون کواہل خانہ سمیت آگ لگاکرمارنے کی کوشش کی‘ تفصیل کے مطابق ماڈل ٹاؤن بی کی رہائشی عطاالہی زوجہ (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
عبدالستار نے پولیس کودرخواست دی میں 62 سالہ صغیف العمر اوربیمارخاتون ہوں 25 ستمبر2020 ء کی صبح چھ بجے اہل وعیاں کے ہمراہ گھرپرموجود تھی ملزمان حاجی شہزاد ولداللہ ڈتہ عبدالوحید عرف موناولدحاجی اللہ وسایااورتین نامعلوم پٹرول اوردیگرآتش گیرموا د لے کر زبردستی ہمارے گھرگھس آئے جنہوں نے آتے ہی پٹرول اوردیگرآتش گیرموادمکان سائلہ اوراہل خانہ پرچھڑکناشروع کردیاجان سے مارنے کی خاطرسائلہ اوراہل خانہ کوزندہ جلانے کی کوشش کی جس پرسائلہ نے اہل خانہ سمیت اپنے آپ کوکمرہ میں محفوظ کرلیاہمارے شور واویلاکرنے پرغلام عباس محمدحمدوغیرہ آگئے جنہوں نے آگ بجھاکرہماری ملزمان سے جان بخشی کروائی تھانہ سول لائنز نے خاتون کی درخواست پرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔
کوشش